سوات ، سوات کے یوسیزرنگ محلہ اور بنڑ میں جے یو آئی ، مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کا سہ فریقی اتحاد قائم ، دیگر یوسیز میں تینوں جماعتوں کا ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کا عزم ، اس سلسلے جے یوآئی سوات کے مرکز ی دفترامانکوٹ میں سابق وزیر اوراے این پی کے مرکزی رہنما واجد علی خان کے زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جے یوآئی سوات کے رہنمامولانا حجت اللہ ، مولانا اسحاق زاہد ، اے این پی کے واجد علی خان ، عبدالعلی اشنا ، خلیل الرحمان خان ، مسلم لیگ ن کے رہنماارشاد خان ، مراد علی ، برکت حسین اور دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر یوسی رنگ محلہ اے این پی کی جانب سے عاصم اللہ خان ضلع کونسل اور مسلم لیگ ن سٹی رنگ محلہ کے رہنما مراد علی خان تحصیل کونسلر کیلئے امیدواران نامزد کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ اجلاس میں یوسیز کی سطح پر سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بحث کی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ یوسی رنگ محلہ اور یوسی بنڑ میں سہ فریقی اتحاد مشترکہ طورپر مہم چلائے گی اور تینوں پارٹیوں کے کارکن اور رہنما دیگر یوسیزمین بھرپور حمایت کرینگے ، اس سلسلے میں واجدعلی خان ، مولانا حجت اللہ، اور ارشاد خان کا کہناتھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے سرتوڑکوششیں کرینگے اورہماری تینوں جماعتیں حزب اختلاف میں ہیں اس لحاظ سے ہمیں کرداراداکرنا ہوگا ۔
754 total views, no views today


