کبل، الیکشن کمیشن احکامات کے باوجود منسٹر فار ہاوسنگ و ایم پی اے حلقہ پی کے82ڈاکٹر امجد کے جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے بلدیاتی الیکشن کمپئین کے دوران اعلانات اور پائپ و بجلی کھمبوں سمیت نقد رقوم کی تقسیم زور و شور پر ہیں ترقی کے خلاف نہیں البتہ طریقہ کار غلط ہے امن و امان کا مسلہ پیدا ہونے سے بچنے کے لئے الیکشن کمیشن نوٹس لے کر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں ان خیالات کا اظہار اے این پی کے سینئر رہنما رشید احمد آف شاہ ڈھیرئی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دو سال عوام کو ترقی سے دور رکھنے والے ممبراسمبلی ڈاکٹر امجد نے بلدیاتی الیکشن بارے کمپئین کے دوران ترقیاتی کاموں کے اعلانات شروع کردئے ہیں الیکشن کمیشن کے پابندی کے باوجود یوسی شاہ ڈھیرئی کے علاقہ سیکئی کو بجلی کے کھمبوں سمیت مختلف کاموں کے لئے 15لاکھ روپے نقد اور یوسی ٹال کے علاقہ پاچا کلے میں واٹر سپلائی کے لئے پائپ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کا سوچ رکھنے والے ممبر اسمبلی نے دو سال تک کسی قسم کا ترقیاتی کام نہیں کیا جبکہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کو دھوکہ دینے کے لئے عین موقع پر سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے مسلہ سے بچنے کے لئے الیکشن کمیشن سو موٹو ایکشن لے کر ایم پی اے ڈاکٹر امجد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔
756 total views, no views today


