مینگورہ، مٹہ کے علاقہ کنالہ کے رہائشی عمرحیات اورعزت شاہ نے کہاہے کہ چھ ماہ قبل ان کا بھائی عالم شاہ اچانک لاپتہ ہوگیاہے جن کا تلاش بسیار کے باوجود بھی کوئی پتہ نہیں چلا،میڈیاکو تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالم شاہ محنت مزدوری کی غرض سے پنجاب کے ضلع راجن پور گیاتھااورپانچ چھ ماہ قبل وہ اچانک لاپتہ ہوگیا جس کی گمشدگی کی رپورٹ وہاں کے مقامی تھانے میں درج کرائی گئی مگر اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلا،انہوں نے کہاکہ عالم شاہ کے تین بچے ہیں جو روزانہ ان کی راہ تک رہے ہیں جبکہ دیگراہل خانہ بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہے،انہوں نے حکومت اوردیگرذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بھائی کو تلاش کرنے میں مدد کریں۔
678 total views, no views today
Comments


