ممبئی: بالی ووڈ کی سپرہٹ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجل بالی ووڈ کی کامیاب ترین رومانوی فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کے سیکوئل میں ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘’ کے ہدایت کار ادتیہ چوپڑا ان دنوں اپنی کامیاب ترین فلم کا سیکویل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، فلم کے ری میک کا نام ممکنہ طور پر “دلہنیا چلی دل والے کے ساتھ” ہوگا اور اس ميں شاہ رخ خان اور کاجل ایک مرتبہ پھر سے ایک ساتھ نظر آئیں گے مگر فلم میں ان کا کردار مرکزی نہیں ہوگا بلکہ وہ ایک مختصر سے کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم میں ادا کار فرحان خان اور اداکارہ مہیکا شرما مرکزی کردار نبھائیں گے جب کہ دیگر اداکاروں میں بومن ایرانی اور پریش راہول کو کاسٹ کیا گیا ہے جو انوپم کھیر اور امریش پوری کا کردار ادا کریں گے۔
844 total views, no views today


