ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے معاشقوں کے حوالے سے مشہور اداکار شاہد کپور نے اخلاق باختہ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے ڈائریکٹر کین گھوش کی فلم’’ٹرپل ایکس‘‘ میں مصروفیات کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ شاہد کپور کے قریبی ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اسٹار نے فلم کے اخلاق باختہ ہونے کے سبب اس میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ شاہد کپور کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرانے پر ڈائریکٹر نے ناراضگی کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹارشاہد کپورآج کل اپنی نئی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
998 total views, no views today
Comments


