ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری سے شہرت رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت خود کا سنی لیون سے موزانہ کرنے پرآگ بگولہ ہوگئیں۔
راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور ایک تقریب میں جب ان کا موازنہ اداکارہ سنی لیون سے کیا گیا تو وہ ںہ صرف آگ بگولا ہوئیں بلکہ خود کو صف اول کی اداکارہ خطاب بھی دے ڈالا، راکھی کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ سنی لیون کی بجائے ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جینیفر لیوپز اور میڈونا سے کیا جائے۔
موصوفہ نے تعریفوں کے قصیدے یہیں نہیں ختم کئے بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ کر ان کا کہنا تھا کہ ڈانس، ریئلٹی شوزاوراداکارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کا دل جیتنا میری مقبولیت کی وجہ ہے نہ کہ کسی اداکارہ کی طرح فحش فلموں میں کام کرکے۔
842 total views, no views today
Comments


