مینگورہ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران اور حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر رعزیز اللہ گران کی کوششوں سے گاؤں گلی گرام کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا، علاقہ کے عوام کو چھ ہزار فٹ پائپ دیکر لوگوں کے دل جیت لئے ، پائپ دینے کی تقریب علاقہ گلی گرام میں ہوئی ، جس میں جاوید حسین اور یونین کونسل کے صدر محمد عالم سمیت تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے، اس موقع پر صدر جاوید حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ گلی گرام میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ پچھلے کئی دہائیوں سے تھا، علاقہ کے عوام کے دیرینہ مسئلہ کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف نے چشمہ سے پانی کی سپلائی کیلئے چھ ہزار فٹ پائپ منظور کردی ، جس پر کام شروع ہوگیا ہے، یہ پائپ علاقہ کے 70 گھروں کو چشمہ سے پانی لاکر انکے گھروں تک پہنچا دیگا، جس سے علاقہ کے عوام کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم پی اے عزیز اللہ گران علاقہ کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور عنقریب حلقہ پی کے اکیاسی کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔
750 total views, no views today


