سوات، سوات کے عوام نے دلی محبت دی ہے انکی محبت کبھی بھول نہیں سکتا،سوات کو دہشتگردوں سے صاف کر دیا ہے،دہشتگرد وں کی کمر تھوڑ دی ہے اور وہ یہاں انے کا سوچ بھی نہیں کرسکتے ،ان خیالات کا اظہار لیفٹننٹ جنرل جاوید محمود بخاری نے اپنے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ سوات میں امن مکمل بحال ہوچکا ہے ،سوات میں امن کو بر قرار رکھنے کیلئے یہاں کے عوام نے بہت قر با نیا ں دی ہے ،اگر عوام کی تعاؤن نہ ہوتی تو حالات کو کنٹرول کرنا بھی ممکن تھا،جس علا قہ میں حا لات خراب ہوتے ہیں اور وہاں کے عوام انتظامیہ یا فوج کیساتھ تعاؤن نہیں کرتے تو امن لانا مشکل ہوتا ہے ،
سوات کے عوام سے مجھے جو محبت ملی ہے وہ میں مرتے دم تک نہیں بھول سکتا ،جنت نظیر وادی کو امن کا گہواراہ بناناعوام کیلئے ایک اعزاز ہے ،اس موقع پر ڈی ائی جی مالاکنڈ ڈویژن آزاد خان ،کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کفایت اللہ خا، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت ،ڈی سی سوات محمود اسلم ،ڈویژن بھر کے ڈی پی اوزاور پاک فوج کے افیسروں نے شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر لیفٹننٹ جنرل جا وید بخاری کو تحائف بھی دی گئی۔
354 total views, no views today


