کبل، تحصیل کبل قلاگے میں پی ٹی آئی کو دھچکا ،ہیوی ویٹ سیاسی شخصیات نواب ذادہ،شمشیر خان اور دیگر نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے علاقہ انار باغ قلاگے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر عبد الودودخان،ظاہر شاہ ایڈوکیٹ،توتانوبانڈئی مقام کے امیر عنایت اللہ ،محمد حنیف،اقبال ذادہ سمیت اہلیان انار باغ گیدڑو قلاگے نے بھر پور شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوسی قلاگے کے جانب سے تحصیل کونسل کے لئے نامزد امیدوار محمد حنیف نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پارٹی کو چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے لہذا بلدیاتی الیکشن میں اپنا قیمتی ووٹ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کے حق میں استعمال کریں تاکہ مسائل و مشکلات کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔
769 total views, no views today


