مینگورہ، تحصیل کبل کے علاقہ ارچالئی کے رہائشی شخص گل زمین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کی غرض سے مقیم ان کا جواں سال بیٹاروڈحادثہ میں زخمی ہوا ہے مگر جن لوگوں کی گاڑیوں ان کی گاڑی کی ٹکرسے نقصان پہنچاہے وہ میرے بیٹے درویش سے ایک لاکھ ریال تاوان کامطالبہ کررہے ہیں جس کی ادائیگی کی وہ استطاعت نہیں رکھتے
لہٰذہ ان لوگوں نے میرے بیٹے کو جیل میں بند کردیا جو وہاں پر نوماہ سے قیدہے،اخباری نمائندو ں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کا بیٹادرویش محنت مزدوری کی غرض سے سعودی گیاتھا اورنو ماہ قبل ان کی گاڑی کی ٹکرسے وہاں کے مقامی لوگوں کی گاڑیوں کونقصان پہنچاحادثہ میں درویش خودزخمی ہوا مگر اب وہ لوگ ایک لاکھ ریال تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں حالانکہ غربت کی وجہ سے کئی کئی دن تک ہمارے گھرمیں چولہا بھی نہیں جلتا گزربسربڑی مشکل سے ہورہی ہے ایسے میں وہ اتنی بڑی رقم کا انتظام کیسے کرسکتے ہیں،انہوں نے حکومت پاکستان اورسعودی حکومت سے اپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بناء پر ان کے بیٹے کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھاکرہماری پریشانی دورکریں۔
308 total views, no views today


