سوات ، یو سی بنڑسے قو می وطن پارٹی ،عوامی نشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے جانب سے جنرل کونسلر کے حیثیت سے الیکشن لڑنے والے صحافی ضیاء الرحمن یوسفرئی عرف ظہور نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے کہا کہ ہم علاقے کے غیور عوام کیلئے خدمت کا سلسلہ جاری کرنے کا عزم رکھتا ہوں، عملی خدمات پر یقین ہے اور یہ میدان عمل میں ثابت کرکے دم لونگا انہوں نے کہاکہ یو سی بنڑسے قو می وطن پارٹی ،عوامی نشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے جانب سے جنرل کونسلر کے لئے الیکشن لڑنے کا اعلان کر تا ہوں اور اہلیا ن علاقہ سے پر امید ہو کہ وہ خدمت کا موقع دیکر مجھے سرخرو کرینگے اور مجھے علاقے کے خدمت کا موقع فراہم کرکے مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دینگے علاقے میں پہلے بھی لوگ برسر اقتدار رہے ہے لیکن علاقے کے مسائل جوں کے توں ہیں اپنے علاقے کے لوگ مجھے اچھی طرح سے جانتے ہے اور مجھ پر اعتماد کرتے ہیں ان کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ضیاء الر حمن یوسفرئی نے گزشتہ روز خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ لیکشن میں واضح جیت حاصل کرکے علاقے کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرونگا ۔اور اپنے ہلقے کے عوام کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مایوس نہیں ہونے دونگا۔
614 total views, no views today


