مینگورہ، چارباغ میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام ، تقریب کا اہتمام محکمہ تعلیم نے الف اعلان، ائی وائی ایف اور این سی ایچ ڈی کے تعاون سے کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ۱ میں ’’گھر آیا استاد‘‘ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، تعلیم کیلئے کام کرنے والے ادارے، علاقے کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کیلئے کام کرنے والے ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ ہم نے حقیقی معنوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کرانا ہء۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو داخلہ مہم میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی اور مسائل کا مقابلہ تعلیم کے بدولت ہی کیا جاسکتا ہے۔ اے ڈی او سرکل انچارج چارباغ فضل خدا نے کہا کہ اولاد اللہ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کراکے سکول میں آکر اساتذہ کرام سے بچوں کے حوالے سے پوچھا کریں۔امن کمیٹی کے چیئرمین سلطان روم نے کہا کہ معاشرے میں امن تعلیم ہی کے زریعے سے ممکن ہے۔ تقریب مین بچوں اور بچیوں نے تعلیم کے حوالے سے بہترین نغمے پیش کئے۔ سکول انچارج سمیع الرحمٰن نے پختون معاشرے میں تعلیم کے اہمیت پر نظم پڑھ کر خوب داد سمیٹی۔تقریب کے بعد داخلہ مہم کے حوالے سے اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں محکمہ تعلیم کے افسران ڈپٹی ڈی ای او ذولفقارالملک، ایس ڈی اوگل محمد، ای ڈی او فضل خدا، علاقے کے عمائدین، تعلیم کے لئے کام کرنے والے الف اعلان، اینویٹیو یوتھ فورم، این سی ایچ ڈی اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
834 total views, no views today


