بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف پی کے 81نے بلدیات میں حصہ لینے والے نامزد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے۔ٹکٹ میرٹ اور انصاف پر فراہم کردی گئیں ۔کارکن اب بلدیات میں کامیابی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی نے امیدواروں کی کارکردگی اور شخصیت کو دیکھ کر فیصلہ کیا ہے اور 30مئی کو ثابت ہو جائے گا کہ جیت پاکستان تحریک انصاف کا مقدر بنے گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقہ گوگدرہ میں ایم پی اے عزیز اللہ گران کے رہائش گاہ میں پی کے 81کے وولیج کونسل کے امیدواروں کو ٹکٹ کی فراہمی کے سلسلے میں جلسے کا اہتما م کیا گیا اس جلسے میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔ایم پی اے عزیز اللہ خان نے نامزد امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کردیئے جن میں ضلعی اور تحصیل کونسل کے امیدوار بالترتیب علی خان ،اعجاز وولیج کونسل تندوڈاگ،یوسف خان ،خادم شاہ وولیج کونسل اوڈیگرام،حیدر علی ،حاجی نواب وولیج کونسل غالیگے ،عدالت خان ،اعتبار گل وولیج کونسل قمبر،ملک فضل اکبر ،اختر خان ولیج کونسل دنگرام ،ملک احسان اللہ ،انور علی منگلور ،محمد طاہر ،محمد نواب وولیج کونسل اسلام پور،شوکت علی ،سید محمد آیازاکاء معروف خیل،سلطان روم ،عمران وولیج کونسل کوکارئی اور ڈاکٹر عزت الرحمان وولیج کونسل کوٹہ شامل ہیں ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے کہا کہ میں دعویٰ کرتاہوں کہ میں نے اپنے حلقہ نیابت میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کئے ہیں اور وہاں بھی گیا ہوں جہاں تک ابھی تک کسی بھی ممبر کو توقیق نصب نہیں ہوئی ہے انشاء اللہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں لڑیں گے اور جیت ہماری مقد ر ہوگی ۔صوبائی حکومت نے جو بھی وعدے کئے ہیں عوام گواہ ہیں کہ وہ تمام وعدے بتدریج پورے ہورہے ہیں ۔بلدیاتی الیکشن میں کارکن دن رات ایک کرکے جیت حاصل کریں کیونکہ بلدیات میں کامیابی کے بعد ہی ہم اپنے مقاصد کے حصول میں سو فی صد کامیاب ہوں گے ۔
734 total views, no views today


