مینگورہ، اپنے حلقے کی عوام کی کدمت اپنا فرض سمجھتے ہیں ، ہم نے پہلے بھی اپنے حلقے کی خدمت کی ہے ائندہ بھی کریں گے ، شاہدرہ نمبر 2 سے جنرل کونسلر کے امیدوار سینئر صحافی عبیداللہ عابد نے مختلف محلوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے کہی ، انہوں نے کہا کہ بحیثیت صحافی یہ میرا فرض ہے کہ اپنے علاقے کی خدمت کروں ، جنرل کونسلر منتخب ہوکر مزید اپنے علاقے کے مسائل کو اعلیٰ حکام کے سامنے اجاگر کرونگا اور پچھلے کئی سالوں سے مسائل کے شکار نیبر ہوڈ کونسل شاہدرہ نمبر2 کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا ، ذاتی طور پر بھی اور علاقے کے مشران کی بھر پور تعاون پر اس وارڈ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سر تھوڑ کو شش کرونگا ، انہوں نے کہا کہ محلہ گلبہار کالونی کس روڈ کے مشران نے متفقہ طور پر مجھے نامزد کرکے مجھ پر ایک بہت بڑا بوجھ ڈال دیا ہے جو میں ان لوگوں کے تعاون سے پورے کونسل کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔
1,016 total views, no views today


