ؔ مینگورہ ، علاقہ جامبیل کے عوام کا پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی دے دی،گذشتہ روز علاقہ جامبیل کے عوام پانی بحران کیخلاف سڑکوں پر نکل گئے ،مشتعل مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے اے این پی کے راہنماء عبیداللہ خان کی قیادت میں جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے علاقے میں پانی ناپید ہے جس کے سبب علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہاہے اس سلسلے میں باربار متعلقہ محکمہ اورعلاقے کے ایم پی اے سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،انہوں نے کہاکہ انصاف کے دعویداروں نے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے ان سے پانی بھی چھین لیا ہے جو ان کے نعروں کوغلط ثابت کرنے کیلئے کافی ہے،انہوں نے کہاکہ علاقے میں بچھائی گئی پائپ لائنیں بھی ناقص اورغیر معیاری ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اہلیان جامبیل کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے سمیت ناقص میٹریل کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں بصورت دیگراحتجاجوں کا دائرہ کاروسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے،مظاہرہ سے بہرام خان،سلطان روم،ہارون رشیداوردیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی بھی موجودتھے۔
694 total views, no views today


