مینگورہ، سوات سپرلے میلہ دوسری روز بھی جاری رہا ، سکول کے طلبات نے میلے کے رونق دوبالا کردی ، تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے نادیہ شیر خان تھی ، سوات سپرلے میلہ جو گزشتہ روز شروع ہوا میلے کے دوسرے روز سکولوں کے طلبات نے رنگارنگ پروگرام پیش کرکے میلے کے رونق کو دوبالا کردیا ، میلے میں دوسرے روز مہمان خصوصی ایم پی اے نادیہ شیر خان تھی ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر اور اے سی سوات اشفاق خان نے نادیہ شیر خان کا استقبال کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کہا کہ میلے کے انعقاد کا مقصد دنیا کے سیاحوں کو سوات کی طرف راغب کرنا ہے اور یہ پیغام بہنچانا ہے کہ سوات ایک پر امن علاقہ ہے ، اس موقع ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امن کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے اور آج کا میلہ اس بات کا ثبوت ہے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے انہوں نے میلے کے انعقاد کو سراہا ۔
754 total views, no views today


