کبل، پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ترقیاتی کاموں کو دھاندلی کا نام دے کر اے این پی والے اپنے گریبان میں جھانک لیں تحریک انصاف کی دوسالہ کارکردگی گذشتہ دور کے پانچ سالوں سمیت تمام سابقہ ادوار پر بھاری ہیں کارکردگی کے بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو شرمناک شکست دینگے کارکنان و عوام عام انتخابات کی یاد تازہ کرنے کے لئے تیاریاں تیز کردیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوسی توتانوبانڈئی صدر حمید خان،جی ایس اقبال بلند اور خورشید علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر بلا امتیاز عوامی خدمت کے تحت تبدیلی کا آغاز کردیا ہے بے داغ ماضی کے حامل ممبران اسمبلی نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر پورے صوبہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کردیا ہے خصوصا منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پی کے 82کو ماڈل بنانے کا تہیہ کررکھا ہے جہاں پر گذشتہ دو سالوں سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں جس کو مخالفین دھاندلی کانام دے کر عوام کو ترقی سے محروم کرنے کی ناکام سازشیں کررہے ہیں جن کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کے پانچ سالہ دور اقتدارمیں پختون قوم ذلیل و خوار ہوکر ترقیافتہ اقوام سے سو سال پیچھے رہ گئے تھے جس کا ازالہ کرنے کے لئے صوبائی حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ بلدیاتی الیکشن میں عام انتخابات کی طرح پوری قوم متفقہ طور پر ایک بار پھر مخالفین کو شکست سے دوچار کردینگے۔
702 total views, no views today


