مینگورہ ، آئی ایس پی آر ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج کرنل فاروق فیروز نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے ، ان کی ملک و قوم کی بقاء کیلئے دی گئی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ، سوات کے صحافی علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر کپٹن قمر بھی موجود تھے ، اس سے قبل سوات پریس کلب کے صدر رشید اقبال نے انہیں سوات پریس کلب کے آمد پر خوش امدید کہا اور ترقی پانے پر سوات پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی ، کرنل فاروق فیروز نے کہا کہ پاک فوج اور صحافی مل کر علاقے میں امن کو برقرار رکھنے سمیت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں مثالی امن قائم ہے جس کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم سب اس اہم ذمہ داری کو بطریق احسن پورا کریں گے ، تقریبء کے آخر میں محکمہ اطلاعات سوات کے ڈائریکٹر سرور خٹک کے بھائی کے وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔
624 total views, no views today


