سوات، سوات میں نجی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراسی گراؤنڈ میں سوات سپرلے میلہ اختتام پذیر، 3روزہ میلے کے اختتامی تقریب کے موقع پر کمشنر ملاکنڈڈویژن کفایت اللہ خان مہمان حصوصی تھے جبکہ آرپی او ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان اور دیگر افیسرزنے شرکت کی، سوات سپرلے امن میلہ جوتین دن تک جاری رہا میں سوات رنگونہ ایونٹ سروسز، سرحدرول سپورٹ پروگرام نے خصوصی انتظامات کئے تھے خپل کورماڈل سکول اور دیگر اداروں کے بچوں نے ملی نغمے، خاکے پیش کئے
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرملاکنڈ ڈویژن کفایت اللہ خان،آر پی او آزاد خان، اے سی بابوزئی اشفاق خان، سوات پریس کلب کے صدر رشیداقبال نے کہاکہ سوات میں سپرلے میلہ کا انعقاد سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے مددگار ثابت ہوگا مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس ہونی چاہیے اس موقع پر سوات رنگونہ ایونٹ سروسز کے فہدبرکت، ایس آر ایس پی کے احسان اللہ خان اور انتظامیہ کے اے سی اشفاق خان، سوات لیویز کے صوبیدار میجربخت جہان اور دیگر میں کمشنر کفایت اللہ خان اور آر پی او آزاد خان نے انعامات اور شیلڈز تقسیم کیے اس موقع پر میلے کے میزبان فہدبرکت نے کہاکہ میلے سے ہمارا مقصد علاقے کے فن ثقافت کواجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اُٹھانا ہے اس طرح کے دیگر ایونٹس بھی منعقد کرینگے، انہوں نے میلے میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ اداکیا۔
353 total views, no views today


