مینگورہ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں جیل بھروتحریک شروع کرنے کی دھمکی،اس سلسلے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرزویلفیئریونین کے عہدیداروں اوراراکین نے جلوس نکالا اورنعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرزویلفیئریونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری سبحان علی خان ،ضلعی صدر احمدفاروق خان ودیگر نے کہاکہ پشاورمیں اپنے جائزحق کیلئے مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین پر لاٹھی جوچارج کیاگیا جوانصاف کے دعویداروں کیلئے قابل شرم بات ہے ،انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے مگر یہاں پر حق کیلئے احتجاج کرنے والوں پرتشددکرکے ان کی آوازکو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کررہی ہے ،لاٹھی چارج،شیلنگ اور تشددسے ہماری آوازکو نہیں دبایا جاسکتابلکہ ہرحال میں حقوق کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی کلرکوں کی طرح اپ گریڈ کیا جائے اوروزیراعلیٰ نے سولہ سکیل دینے کا جووعدہ کیا تھا اسے پوراکیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبائی قائدین کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کو ختم کیا جائے بصورت دیگرجیل بھروتحریک شروع کریں گے،اس موقع پر رحمت حیات خان،محمدشیرین،محمدرشید،عبدالرحیم اوریونین کے دیگر عہدیداربھی موجود تھے،اس موقع پر ایپکاسوات کے صدرعلی رحمان اورجنرل سیکرٹری مشتاق احمد نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرزویلفیئریونین سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئی انہیں مکمل تعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی۔
538 total views, no views today


