مینگورہ، بلدیاتی الیکشن سوات بھر میں جوش، خروش سے جاری سیدوشریف یونین کونسل میں پاکستان تحریک انصاف نے زبردست ریلی ، سینکڑوں مختلف گاڑیوں ریلی میں شرکت ، ریلی تحصیل کونسل سوات پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل سلطان کے سربراہی میں نکالی گئی علاقے کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلرعلی رحمان ، پی تی آئی یوسی صدر ، جنرل کونسلر امیدوار حیدرعلی خان اورپی ٹی آئی کے ویلج کونسلر امیدواران نے ریلی میں بھرپور شرکت کی ، اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل کونسلر سہیل سلطان نے کہا کہ سیدوشریف میں پی ٹی آئی حکومت نے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی ہیں اور بعض ترقیاتی کام جاری ہیں اسمیں سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے تعمیر نو، سیدومیڈیکل کالج کے تعمیرنوستر کروڑ روپے واٹرسپلائی سکیمیں سولہ کروڑ اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہیں ۔ عوام بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواران کوکامیاب کریں۔
610 total views, no views today


