سوات، شانگلہ، بشام سے کوہستان رانو لیاء جا نے والی غواگئی موٹر کارلا ہور نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم سے ہزاروں فٹ گہر ئی کھا ئی میں جاگری ،دو بھا ئیوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی ، زخمی کو طبی امداد کے بعد مزید علا ج کیلئے سید و ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر دیا گیا، حالت تشویش ناک بتا ئی جاتی ہے ، مقامی لوگوں اور پو لیس کی مدد سے لاشوں کو نکال کر آبا ئی علاقوں کو روانہ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دس بجے کے قریب بشام سے کوہستان کے علا قہ رانو لیا ء جا نے والی غواگئی موٹر کار نمبر PSD-627سواریاں لے کر جارہی تھی کہ لا ہور نالہ کے مقام پر ہزاروں فٹ گہر ی دریا سند ھ میں جا گری جس کے نتیجے میں دو بھا ئیوں سمیت آٹھ افراد مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویش ناک بتا ئی جاتی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پو لیس اہلکار مو قع پر پہنچ گئی اور لا شوں کو نکال لیا گیا ، جاں بحق ہو نے والوں میں رو خان ولد مستجاب ، جنت بی بی ولد سیراج ، محمد ایوب ولد عبد القادر ، رحمت ولی ولد غلام، شاہ فیصل ولد محمد خان ، ڈرا ئیور تاج محمدولد قدم خان ، محمد خان ولد عبد القادر ، فیروغ ولد شیر افضل شامل ہیں جبکہ ایک زخمی شخص سعود ولد محمد خان کو ابتدا ئی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کر دیا گیا جہاں سے مزید علاج معا لجے کیلئے سید و ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر دیا گیا، ٹی ایچ کیو ہسپتال بشام انتظا میہ کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔پو لیس تھانہ لعل محمد شہید بشام نے وقوعہ کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہیں ۔
658 total views, no views today


