مینگورہ، سوات سے تعلق رکھنے والے پشتوکے معروف ادیب وشاعرابراہیم خان شبنم نے کہاہے کہ قوموں کی ثقافت اورتشخص ان کی زبانوں سے وابستہ ہوتی ہیں اورزبان ہی سے وہ جانی پہچانی جاتی ہیں،اہل قلم اپنی قوم کی روایات کو اجاگر کرنے میں بہترکرداراداکرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں نوئے تیغ پختوادبی ٹولنہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل انہوں نے شعراء کی مذکورہ تنظیم کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا،
انہوںے کہاکہ پختون قوم کی مٹی نے بہت سے شاعراورادیب پیدا کئے ہیں جبکہ یہ قو م شعروشاعری اورادب سے گہرالگاؤ رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پختونوں کے کسی بھی علاقے میں دیکھاجائے تووہاں پر متعددشعراء اورادیب موجود ہیں جو اپنے طورپر اپنی ثقافت اورروایات کی نمائندگی کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ زبان ہی قوموں کی پہچان ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ پختون قوم اپنی زبان کیساتھ انتہائی محبت رکھتی ہے،تقریب کے دوران حلف لینے والوں میں سرپرست غفورخان بابا،صدررحمت علی عاجز،جنرل سیکرٹری ظفرعلی ناز،پریس سیکرٹری سمیع اللہ گران،کلچرسیکرٹری فضل ربی پختونیاراوردیگرشامل تھے تقریب میں تنظیم کے بانی محمد زرین قیدی بھی موجود تھے،اس موقع پر مشاعرہ کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں شعراء نے اپنااپنا کلام بھی سنایا،
386 total views, no views today


