بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے تین یونین کونسلوں پرپاکستان مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علماء اسلام اتحادکرلیا۔دونوں نے مشترکہ طور پر تین یونین کونسل وارڈ بریکوٹ کے لئے پاکستان مسلم لیگ سے ضلعی کونسل کے لئے عجب خان ،جمعیت ا لعماء اسلام سے تحصیل کونسل کے لئے حاجی شاہی نواب با چہ ،وارڈ غالیگے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ضلعی کونسل کے لئے نثار احمد باچہ ،جمعیت ا لعماء اسلام سے تحصیل کونسل کے لئے مرید خان جبکہ وارڈ پارڑئی سے جمعیت ا لعماء اسلام سے ضلعی کونسل کے لئے فضل محمدپاکستان مسلم لیگ(ن) سے تحصیل کونسل کے لئے عدنان خان کونامزد کرکے باقاعدہ اعلان کردیا اور ساتھ ہی مشترکہ طور پر الیکشن مہم کا بھی باضابطہ طور پر لائحہ عمل طے کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بریکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اورجمعیت العماء اسلام نے مشترکہ طور پر الیکشن میں کامیابی کے لئے ایک دوسرے کا سہارا لینے اور بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے ایک دوسرے کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنوں کو اعتماد میں لے لیا۔دونوں پارٹیوں کے سینکڑوں کارکنوں نے ایک عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مشترکہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لئے تمام تر توانائیاں اور دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔دونوں پارٹیوں کے قائدین نے سابق ایم پی اے مولانا نظام الدین ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تحصیل بریکوٹ صدر عزیز اللہ خان ،وارڈ رہنماء فاروق خان ،عبدالملطلب خان ،سید علی باچہ ،تاج محمدخان ،ظاہر شاہ خان کے علاوہ دیگر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد ایک فطری عمل قرار دے دیا ہے ۔
علاقے کے غیور عوام گواہ ہیں کہ ہم نے بلاتفریق خدمت کی ہے ۔ہمارا عقیدہ ہے کہ عبادت سے جنت جبکہ خدمت خلق سے اللہ ملتاہے ۔عوام اب باشعور ہوچکے ہیں کہ وہ جھوٹے وعدوں اور سٹیج سے بلند بانگ دعووں کے نرغے میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ ان لوگوں کوکامیاب کرائیں گے جنہوں نے اپنے علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود و خدمت کو عبادت سمجھا ہو۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت العماء اسلام کے تین یونین کونسلوں کے اتحاد سے علاقے میں تبدیلی کا باعث ہوگا۔ان خیالات کا اظہار دونوں پارٹیوں کے قائدین و مشترکہ امیداوران جن میں سابق ایم پی اے مولانا نظام الدین ،پی ایم ایل (ن) تحصیل بریکوٹ صدر عزیز اللہ خان بدا، بریکوٹ وارڈ سے ضلعی کونسل کیلئے نامزد امیدوار عجب خان ،تحصیل کونسل کے لئے حاجی شاہی نواب باچہ ،وارڈ غالیگے سے ضلعی کونسل کے امیدوار نثار احمد باچہ ،تحصیل کونسل کے امیدوار مرید خان،وارڈ پارڑئی سے ضلعی کونسل کے لئے امیدوار فضل محمد تحصیل کونسل کے لئے عدنا ن خان ،تاج محمد خان ،فاروق خان ،عبدالملطلب خان ،شہزادہ خان،شاہی ملک خان بریکوٹ کے علاوہ دیگر نے پارٹیوں کارکنوں سے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کے ماضی بے داغ ہے اگر کسی نے کسی بھی قسم کی کرپشن ثابت کر دی تو سیاست کو خیر آؓباد کہہ دیں گے ۔عوام کسی کے جھوٹ یا پروپیگنڈوں میں نہ آئیں خدمت کرنا ہمارے رگ رگ میں ہے ۔انہوں نے اس موقع پر دو قرادادیں متفقہ طور پر منظور کی کہ لنڈاکے سے مینگورہ تک روڈ کی تعمیر پر کام تیز کیا جائے اور بریکوٹ بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن سے پڑا ملبہ ہٹایا جائے اور فوری طور پر بند نالیوں کو آزاد کیا جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے
680 total views, no views today


