بریکوٹ ، علاقے کے غیور عوام گواہ ہیں کہ ہم نے بلاتفریق خدمت کی ہے ۔ہمارا عقیدہ ہے کہ عبادت سے جنت جبکہ خدمت خلق سے اللہ ملتاہے ۔عوام اب باشعور ہوچکے ہیں کہ وہ جھوٹے وعدوں اور سٹیج سے بلند بانگ دعووں کے نرغے میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ ان لوگوں کوکامیاب کرائیں گے جنہوں نے اپنے علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود و خدمت کو عبادت سمجھا ہو۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت العماء اسلام کے تین یونین کونسلوں کے اتحاد سے علاقے میں تبدیلی کا باعث ہوگا۔ان خیالات کا اظہار دونوں پارٹیوں کے قائدین و مشترکہ امیداوران جن میں سابق ایم پی اے مولانا نظام الدین ،پی ایم ایل (ن) تحصیل بریکوٹ صدر عزیز اللہ خان بدا، بریکوٹ وارڈ سے ضلعی کونسل کیلئے نامزد امیدوار عجب خان ،تحصیل کونسل کے لئے حاجی شاہی نواب باچہ ،وارڈ غالیگے سے ضلعی کونسل کے امیدوار نثار احمد باچہ ،تحصیل کونسل کے امیدوار مرید خان،وارڈ پارڑئی سے ضلعی کونسل کے لئے امیدوار فضل محمد تحصیل کونسل کے لئے عدنا ن خان ،تاج محمد خان ،فاروق خان ،عبدالملطلب خان ،شہزادہ خان،شاہی ملک خان بریکوٹ کے علاوہ دیگر نے پارٹیوں کارکنوں سے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کے ماضی بے داغ ہے اگر کسی نے کسی بھی قسم کی کرپشن ثابت کر دی تو سیاست کو خیر آؓباد کہہ دیں گے ۔عوام کسی کے جھوٹ یا پروپیگنڈوں میں نہ آئیں خدمت کرنا ہمارے رگ رگ میں ہے ۔انہوں نے اس موقع پر دو قرادادیں متفقہ طور پر منظور کی کہ لنڈاکے سے مینگورہ تک روڈ کی تعمیر پر کام تیز کیا جائے اور بریکوٹ بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن سے پڑا ملبہ ہٹایا جائے اور فوری طور پر بند نالیوں کو آزاد کیا جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے
768 total views, no views today


