سوات ، گل کدہ نمبر 1,2,3سے جماعت اسلامی کے جانب سے یوتھ الیکشن لڑنے والے وقاص خان نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ ہم علاقے کے غیور عوام کیلئے خدمت کا سلسلہ جاری کرنے کا عزم رکھتا ہوں، عملی خدمات پر یقین ہے اور یہ میدان عمل میں ثابت کرکے دم لونگا ،انہوں نے کہاکہ گل کدہ نمبر1,2,3سے جماعت اسلامی کے جانب سے یوتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور اہلیا ن علاقہ سے پر امید ہو کہ وہ خدمت کا موقع دیکر مجھے سرخرو کرینگے اور مجھے علاقے کے خدمت کا موقع فراہم کرکے مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دینگے علاقے میں پہلے بھی لوگ برسر اقتدار رہے ہے لیکن علاقے کے مسائل جوں کے توں ہیں اپنے علاقے کے لوگ مجھے اچھی طرح سے جانتے ہے اور مجھ پر اعتماد کرتے ہیں ان کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وقاص خان انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ لیکشن میں واضح جیت حاصل کرکے علاقے کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرونگا ۔اور اپنے ہلقے کے عوام کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مایوس نہیں ہونے دونگا۔
1,042 total views, no views today


