سوات،تحصیل مٹہ میں حضرت جمال کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر ، فائنل ٹرافی سمبٹ نے اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی حضرت جمال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، کمیٹی کیلئے پچاس ہزار روپے نقد اعلان، تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ شانگواٹی جمال آباد میں منعقد حضرت جمال کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل مقابلہ احمد ہسپتال کرکٹ ٹیم سمبٹ اور لائن الیون کرکٹ ٹیم نیلی گرام کے درمیان ہوا، جس میں احمد ہسپتال کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ اپنے نام کرلی، اس موقع پر مہمان خصوصی علاقہ کے سماجی اور کاروباری شخصیت حضرت جمال تھے، انہوں نے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے کھیل کود کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہے، تاکہ وہ ایک کارآمد شہری بن سکیں، انہوں نے کہا کہ جس قوم کے میدان اباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کی وہ علاقہ میں کھیلوں کے میدان بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ یہاں سے بھی قومی سطح کے کھلاڑی پیدا ہوسکیں اور وہ اگے جا کر اپنے قوم وملک کا نام روشن کرسکیں۔جمال اباد گاؤں کے کولمبو گراونڈ پر ہونے والے ٹورنمنٹ میں پوری تحصیل سے 22 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا، جس کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین موجو د تھے۔
798 total views, no views today


