مینگورہ،یونین کونسل شانگولٹی سے مزدور کسان بہرہ مند اور جنرل کونسلر محمد دیار نے کہا ہے کہ علاقہ کو پچھلے دور حکومت میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، تعلیم اور پانی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام نے ہمیں ووٹ دیکر کامیاب کرایا تو تمام مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہونگے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پچھلے جتنے بھی حکومتیں اور بلدیاتی نمائندے ائے انہوں نے گاؤں شانگواٹی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا، یہی وجہ ہے کہ علاقہ کے سکولوں کا نظام اور پانی کی عدم دستیابی علاقہ کا مقدر بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ انے والے بلدیاتی الیکشن میں اگر عوام نے ہم اعتماد کیا اور ہمیں اپنے قیمتی ووٹ دیئے تو ہماری اولین ترجیح یہ ہوگی کہ علاقہ کے عوام کے مسائل حل کریں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہی میدان سیاست میں نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ تیس مئی کا سورج ہماری کامیابی کے طور پر طلوع ہوگا۔
702 total views, no views today


