کبل،بلدیاتی الیکشن نااہل حکمرانوں سے نجات کا بہترین موقع ہے عمران پختون قوم کے ساتھ مخلص نہیں ذاتی مفادات اور ناکامیاں چھپانے کے لئے دھرنے والوں نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے دو سال ترقی کا پہیہ روکنے والوں نے بلدیاتی الیکشن کے آمد پر عوام کو دھوکہ دینے کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال شروع کردیا ہے اے این پی دور اور این جی اوز کے ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگانے والوں نے تاحال کوئی منصوبہ شروع نہیں کیاناروا لوڈ شیڈنگ،کھنڈرات سڑکیں ،سرکاری نوکریوں کی بند ر بانٹ،سرکاری محکموں میں بے جا مداخلت ،الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی ،عوامی مسائل و مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ ممبران اسمبلی کے نا اہلی کا واضح ثبوت ہے اے این پی دور مثالی تھا جنہوں نے قیام امن کے ساتھ ساتھ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بدولت پختون قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کا سفر شروع کیا تھا کسی کے جھانسہ میں آئے بغیر اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے متحد رہ کر بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو عبرتناک شکست دینے کی تیاری کریں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد موجودہ حکمرانوں کے پیدا کردہ جملہ عوامی مسائل سے نجات دلائینگے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے وقار خان،اے این پی سوات جائنٹ سکریٹری ابراہیم دیولئی، یو سی ٹال ضلعی نامزد امیدوار ملک احمد خان، تحصیل نامزد امیدوار علی محمد ،ڈاکٹر فضل غنی اتمانخیل،آفرین خان،کا کا خان ،عبد الحمید خان اور دیگر نے یو سی ٹال کے علاقہ مانڑئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سرکاری وسائل کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہے ہیں جس پر دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کپتان خان کی چشم پوشی معنی خیز ہے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی سرکاری نوکریوں کے بند بانٹ میں مصروف ہیں اور سکولوں کو اراضی فراہم کرنے والے افراد کی جگہ من پسند اور عزیز و اقارب کو بھرتی کیا جارہا ہے جو انصاف کے نام نہاد دعویداروں کے لئے باعث شرم ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 82ممبر اسمبلی کے نااہلی کی وجہ ارچالئی روڈ اور گرلز سیکنڈری سکول سمیت مختلف منصوبے دیگر علاقوں کو منتقل ہوئے جبکہ خالی اعلانات اور این جی اوز کے ترقیاتی کاموں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے والوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے اسی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں جس سے صاف واضح ہے کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں اے این پی کے نامزد امیدواروں کا کامیاب کراکر مسائل و مشکلات اور نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا موقع ضائع نہ کریں تاکہ اے این پی دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھا جاسکے انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح پنجاب سے پختون قوم کا حق وصول کیا ہے اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد صوبائی حکومت سے عوام کے حقوق چھین کر خوشحالی لائینگے ۔
548 total views, no views today


