مینگورہ ،ایس ڈی ایس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سوات کے صحافیوں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سوات پریس کلب صحافیوں نے بھر پور شرکت کی ، ورکشاپ کا مقصد رپورٹنگ کے حوالے صحافیوں کی استعداد کا ر بڑھانے اور انہیں رپورٹنگ کے دوران اپنا تحفظ یقینی بنانا تھا ، ورکشاپ سے ٹرینر رفیع اللہ خان نے کہا کہ صحافی عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں ، صحافی روپورٹنگ کے دوران اپنے تحفظ کا بھی بھر پور خیال رکھے ، مثبت اور بیلنس رپورٹنگ سے صحافیوں کو مشکلات پیش نہیں آتے ، موجودہ دور میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے ، ہمیں امن اور تعمیر و ترقی کیلئے بھی کردار ادا کرنا چاہیے ، ورکشاپ سے سینئر صحافی غلام فاروق ، فضل رحیم خان ، شہزاد عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ٹریننگ کے انعقاد پر ہومن سیکورٹی رپورٹ ڈسٹرکٹ سوات (ایس ڈی ایس ) کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔
650 total views, no views today


