بریکوٹ، بریکوٹ کے تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ۔ان کمیٹیوں نے جس امیدوار کوٹکٹ کے لئے نامزد کردیا تمام کارکنوں کو قابل قبول ہوگا۔تمام فیصلے کارکنوں کے مشاورت کے ذریعے ہی اصل جمہوریت ہے ۔اگر ممبران اسمبلی نے ان کمیٹیوں کے فیصلے کو نظر انداز کرکے اپنا خود ساختہ فیصلہ کیاتو ہمیں کسی بھی طور پر قبول نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،عنایت اللہ خان بدا،جاویداحمد ،محمد شاہ خان ،فصیح اللہ خان نظر حسین کے علاوہ دیگر نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں چھ ممبران پرمشتمل تین کمیٹیاں تشکیل دی وولیج کونسل بریکوٹ شرقی سے جاوید خان،شوکت حیات خان،شمش الرحمن ،ظفر علی،ارشد ،شفیق احمد،وولیج کونسل بریکوٹ غربی سے جاویداحمد ،عنایت اللہ خان بدا،تیمور خان،عزیز احمد،شاہ حسین باچہ،عدنان احمد،وولیج کونسل نجیگرام،تاج فرین ،دلفروش،کشور رحمان ،غنی باچہ،فضل آمین،عالم خان شامل ہیں اور اس کے علاوہ ان تین وولیج کونسلوں میں پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد امیدواران جنرل کونسلر ز ،یوتھ کونسلر ،کسان کونسلر زکے علاوہ تحصیل کونسل کے نامزد امیدوار اسد علی خان بھی ان کمیٹیوں کا حصہ ہو ں گے ۔ کمیٹیاں فیصلہ کرے گی کہ وارڈ بریکوٹ سے تین پی ٹی آئی امیدواروں نے ضلعی کونسل کے لئے درخواست جمع کی ہیں جن میں ایک انجینئر شرافت علی ،ڈاکٹر عارف خان اور سجاد خان شامل ہیں جس کے حق میں فیصلہ ہوا تمام کارکنوں کو منظور ہوگا اور اگر ممبراسمبلی نے ان کمیٹیوں سے مشاورت نہیں کی اور اپنا خود ساختہ فیصلہ کیا تو پارٹی کے کسی بھی کارکن کو قابل قبول نہیں ہو گا ۔اس موقع پر کارکنوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیاکہ پارٹی کو مذید یر غمال نہیں ہو نے دیں گے اور اگر پھر بھی کارکنوں کے رائے احترام نہ کیا گیا توہم اپنے فیصلے سڑکوں میں احتجاج کی صورت میں کریں گے
599 total views, no views today


