مینگورہ،مسائل کے حل کیلئے مخلص قیادت ضروری ہے ، علاقے کے مسائل کو بخوبی سمجھتا ہوں اور انشاء اللہ منتخب ہوکر اپنے نیبر ہوڈ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا ، نیبر ہوڈ شاہدرہ نمبر 2 سے جنرل کونسلر کے امیدوار صحافی عبیداللہ عابداور جاوید میر خانخیل کا مختلف محلوں میں الیکشن مہم کے دوران عوامی ملاقاتوں میں کہی ، اس موقع پر جاوید میرخانخیل نے کہا کہ یونین کونسل رنگ محلہ سے تحصیل کونسل کا الیکشن لڑرہا ہوں عوامی کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان سیاست میں نکلا ہوں، اس موقع پر صحافی عبید اللہ عابد نے کہا کہ ہم نے سوات سے خاتون ایم این اے عائشہ سید کے فنڈ سے شاہدرہ نمبر 2 کیلئے 3 عدد 200KV ٹرانسفارمر منظورکروالی ہے جس میں ایک ٹرانسفارمر گلبہار کالونی دوسرا انشاء اللہ گرلز ہائی سکول شاہدرہ اور تیسرا قیوم آباد میں میں لگائینگے ، میں اپنے علاقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور اس نیبر ہوڈ میں موجود صحافی برادری انکے خاندان بھی میرے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں ، علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں میرے ساتھ سوات پریس کلب کے مشران کا تعاون بھی حاصل ہے اور انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد اپنے برادری کے تعاون سے اپنے حلقے کے مسائل خواہ وہ چھوٹے ہے یا بڑے حل کرنے میں ساتھ دینگے ۔
638 total views, no views today


