مینگورہ ، شریف آباد مینگورہ کے رہائشی خاندان کا پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور حکومت سے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق لیڈی پولیس فرزانہ اور تین پولیس اہلکاروں کی اہل خانہ پر بے جا تشدد اور سامان کی تورپھوڑ کے خلاف متاثرہ خاندان کے مرد و خواتین نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، بخت رنڑا اور ان کے بیٹے جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ جمعہ 24 اپریل کو ہمارے گھر میں ساجد اقبال کی منگنی تھی ، تقریب کے دوران ہی ڈی پی او آفس میں تعینات لیڈی پولیس فرزانہ اوران کے بھائی سپیشل پولیس فورس اہلکار محمدی گل ، الیاس اور عباس نے چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گھر میں زبردستی گھس آئے اور تقریب کے لئے تیار اشیائے خوردنوش پھینگ کر گھر میں توڑ پھوڑ کی اور مہمانوں کی جانب سے لائے گئے سامان کو سمیٹ کر گھر سے تینوں بھائی جاوید اقبال ، ساجد اقبال ، کاشف اقبال کو اپنے ساتھ اٹھا کر ڈی پی او سوات کے بنگلے میں ان پر بے جا تشدد کیا اور 107 میں جھوٹا چالان کرکے چھوڑ دیا ، انہوں نے کہا کہ لیڈی پولیس فرزانہ سے کوئی دشمنی نہیں بلکہ ان سے رشتہ داری ہے جو اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے، انہوں نے حکومت اور ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا کہ وہ لیڈی کانسٹیبل فرزانہ اور ان کے ساتھ آنے والے پولیس کی اختیارات سے ناجائز استعمال ، تشدد اور توڑ پھوڑ کے خلاف انکوائری کریں اورہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کریں ورنہ ہم اجتماعی خود سوزی کریں گے ۔
600 total views, no views today


