مینگورہ ،سنٹرل ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، ایم آر آئی مشین گزشتہ کئی ماہ سے بند ہے ، ہسپتال کے مین گیٹ گزشتہ دوماہ سے تعمیراتی کام کے باعث بند پڑا ہے ، جبکہ مریضوں کو شدید مشکل حالات میں سڑک پر ایمبولنس گاڑیوں سے اتار کر ہاتھوں میں اٹھائے وارڈوں کو منتقل کردیتے ہیں ، جبکہ سٹریچرز پر مخصوص طبقہ نے قبضہ جمایا رکھا ہوا ہے ، ہسپتال میں من پسند مریضوں کو دوائیاں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ سٹریچرز پر سامان لاد کر وارڈز میں منتقل کردینے کے کام میں گادیے گئے ہیں اس سلسلے میں عوام سے علاج معالجہ کے حوالے سے باز پرس کی گئی اکثریتی لوگوں نے بتایا کہ علاج معالجہ نہ ہونے کے برابر ہے ، الٹرا ساؤنڈ مشین بجلی بندش کے باعث بن درہتا ہے جبکہ ہسپتال کے سٹور میں درجنوں پاور جنریٹر کی موجودگی کے باوجود الٹراساؤنڈ مشین بند رکھاجاتا ہے ، اس سلسلے میں ہمارے نمائندہ نے ایم ایس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو انہیں بتایا گیا کہ ایم ایس چھٹی پر ہے ایک طرف حکومت دعوے کرتی ہے کہ صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ ہسپتالوں کی حالت دیکھ کر انداز ہ ہوتا ہے کہ یہاں علاج معالجہ کا کوئی انتظام نہیں جبکہ ناتجربہ کار لوگوں کو ہسپتالوں میں تعینات کئے گئے ہین جس کی ڈیوٹی نہ ہونے کے برابر ہے ، مرمت کام میں تاخیر کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
774 total views, no views today


