مینگورہ، عورت فاؤنڈیشن کے کوارڈی نیٹر نثار عالم خان نے کہاکہ وہ آوازپراجیکٹ کے زیراہتما م خواتین کے حقوق کیلئے کام کررہے ہیں اس سلسلے میں عوام میں شعوراجاگرکررہے ہیں،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے معاشرہ میں خواتین کو وہ مقام نہیں دیا جارہاہے جو ان کا جائز حق ہے بلکہ یہاں پر خواتین کو طرح طرح کے مظالم کا نشانہ بنایاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ عورت فاؤنڈیشن کا مقصد خواتین کو ان کے حقوق سے آگا ہ کرنے سمیت لوگوں میں شعوراجاگرکرنا بھی ہے اور اس مقصد کیلئے ہم وقتاََ فوقتاََ سمینار،تربیتی ورکشاپ اوردیگر پروگرام بھی منعقدکراتے ہیں،انہوں نے کہاکہ جہاں کہیں عورت پر ظلم ہورہاہویاانہیں رسم سورہ کی بھینٹ چڑھایا جارہاہوتو عورت فاؤنڈیشن سب سے پہلے اس کے خلاف آوازاٹھارہی ہے یہی وجہ ہے کہ عورتوں کو درپیش بہت سے ایسے سنگین مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عام انتخابات ہو یا بلدیاتی انتخابات ان میں خواتین کو نمائندگی دینا بھی ان حق بنتاہے جنہیں اس حق سے محروم نہ رکھا جاسکتا۔
704 total views, no views today


