مینگورہ، سوات کے معروف خاندان سے تعلق رکھنے والے اکرام خان ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،انہوں نے باقاعدہ شمولیت کا اعلان سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل شمولیتوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مزید استحکام مل رہاہے جس کے پیش نظر عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اقتدارمیں آکر سب سے پہلے کرپشن اورکمیشن کا خاتمہ کیا ایک وہ وقت تھا کہ محکموں میں رشوت کے بغیر کسی کا کام نہیں ہوتاتھا مگر اب ہرکام میرٹ کی بنیادپر ہورہاہے اسی طرح مظلوم کی دادرسی ہورہی ہے اورانہیں فوری انصاف مل رہاہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے دوسالہ اقتدار میں عوامی مسائل کے حل اورعلاقے کی ترقی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،انہوں نے بعض سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سرکاری وسائل کو سیاسی رشوت کے طورپرتقسیم کرنے کے الزامات کوبے بنیادقراردیتے ہوئے کہاکہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کرنا تحریک انصاف کے منشورمیں شامل ہے ،ہم سیاسی رشوت دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں مگر مخالفین اپنی شکست کو سامنے دیکھ کر بے جا الزامات لگارہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں،اس موقع پر یونین کونسل گل کدہ سے نامزدامیدواربرائے تحصیل کونسل زاہدخان عرف بازخان سمیت تحریک انصاف کے دیگرامیدوار اورعہدایداروکارکنان بھی موجودتھے۔
568 total views, no views today


