مینگورہ، پروینشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے طرف سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، آنے والے 24گھنٹوں میں شدید اندھی طوفان ، بارش کا خطرہ ، انتظامیہ ہائی الرٹ ، تفصیلات کے مطابق پروینشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے دوسرے ڈویژنوں کے طرح ملاکنڈ ڈویژن میں آنے والے 24گھنٹوں کی دوران ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع دیر اپر ، دیر لوئر ، شانگلہ ، سوات ، بونیر ، چترال ، اور ملاکنڈ ایجنسی میں شدید اندھی طوفان اور بارشوں کی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ،
ڈویژن بھر کے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ، اور اس سلسلے میں ریسکو 2112کے ڈی جی ڈاکٹر اسد علی خان کے مطابق ریسکو2 112کے تمام سٹاف کے سارے صوبے میں ڈبل ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ، اور ان کے تمام چھوٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے اور انہوں نے ہدایت دی ہے کہ وہ ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ، اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں سے رابطہ کریں ،اور اس سلسلے میں عوام کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھی ہنگامی صورت میں پوری طور پر مقامی ریسکیو 1122کے کنڑول روم سے رابطے میں رہیں ، واضح رہے ، کہ گزشتہ چار روز پہلے ہونے والے طوفانی بادو باراں سے 45سے زائد قیمتیں جانیں ضائع ہوچکے تھے ، جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوچکے ہیں
291 total views, no views today


