مینگورہ، اے این پی حائل سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری امان الدین خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان چٹان نام زد امیدوار برائے ضلعی کونسلریونین کونسل قمبربلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہید فضل حیات چٹان نے علاقہ کی خدمت کی ہے اور ان کے سیاسی جانشین عرفان چٹان بھی ان کے نقش قد م پر چلتے ہوئے اپنے آبائی علاقہ کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عرفان چٹان کے خاندان نے علاقہ کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، تاریخ انھیں سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔
636 total views, no views today
Comments


