کبل ، نیک پی خیل اڈہ بندش کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے مکمل پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا سڑکیں سنسان رہیں مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا ،مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان،نیک پی خیل گرینڈ جرگہ نے اڈے کی بندش اور رات کے تاریکی میں کھدائی کو انتظامیہ کی دہشت گردی سمیت غیر آئینی و غیر قانونی فعل قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا جبکہ ہڑتال جاری رکھنے سمیت انتظامیہ کے ساتھ با مقصد مذاکرات پر بھی اتفاق کیا گیا اس حوالے سے کبل تحصیل میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں،سول سوسائٹی،وکلاء برادری،تاجر و ٹرانسپورٹرز سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خورشید کا کاجی،فیروز شاہ خان،ابراہیم دیولئی،سردار احمد خان یوسفزئی،عبد الغفور،خائستہ باچا،حسن دیار،صبور خان،بہادر،ملک سلطان روم،پائی محمد خان،عالمگیر،مصباح الدین،عزیز الرحمن اورد دیگر مقررین نے رات کی تاریکی میں نیک پی خیل اڈہ کے سامنے خندقوں کی کھدائی اور اڈہ بندش کو ضلعی انتظامیہ کی کھلی دہشت گردی اور غریب ٹرانسپورٹرز کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف غیر آئینی و غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیک پی خیل اڈہ بندش سے مٹہ اور کبل سب ڈویژن کے ہزاروں لوگ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرنے سے محروم ہوجائیں گے جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ منگورہ شہر کے مسائل کی وجہ نیک پی خیل اڈہ نہیں بلکہ ناقص انتظامات ہیں لہذا اہلیان نیک پی خیل کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکے دیگر اڈوں جیسا سلوک اپنایا جائے بصورت دیگر قانون و اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر اپنے جائز حق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مقررین نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غریب ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل میں ملوث ضلعی افسران و اہلکاروں کے خلافFIRدرج کرکے سخت سے سخت کارروائی کریں بصورت دیگر مسائل و مشکلات کی ذمہ داری حکومت کے سر عائد ہوگی اس موقع پر ہڑتال جاری رکھنے،انتظامیہ کے ساتھ معنی خیز مذاکرات اور سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس پر اتفاق کیا گیا۔ ٰٖ
648 total views, no views today


