مینگورہ، منتخب ہوکر گل کدہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، عوام کو تبدیلی کے نام پر مذید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل گلکدہ کے نامزد امیدوار ان ضلعی کونسلر ریاض خان اور تحصیل کونسلر رشید اقبال نے گل کدہ میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سیاسی مداریوں کو اب گل کدہ کے حقوق کا خیال نہیں رہا ، ابھی تک گل کدہ کے مسائل سے بے خبرسیاسی مداری اب عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دوسالہ اقتدار میں عوام کو بے روز گار ی اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ گل کدہ یونین کونسل میں پہلے بھی ترقیاتی کام کئے ہیں اور منتخب ہوکر گل کدہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔
676 total views, no views today


