سوات، سوات اوپن سکاوٹ گروپ کے زیراہتمام مشغلوں کی نمائش میں طلباء نے بڑی تعداد میں حصہ لیا، مینگورہ حاجی بابامیں سوات اوپن سکاوٹ گروپ کے زیراہتمام سکول کے بچوں کے درمیان مختلف مشغلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں بچوں نے ڈاک ٹکٹوں، سکوں، ماچس کے ڈبے ، پینٹنگ، پرانے فین وغیرہ رکھے گئے تھے ، مختلف جماعتوں کے بچوں نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے اشیاء جیسے الیکڑانکس سامان، دستکاری کے اشیاء بھی رکھے تھے، جن کو نمائش کے لئے آنے والوں نے بہت پسند کیا، اس موقع پر نمائش منعقدکرنے والے سوات اوپن سکاوٹ گروپ لیڈر نے کہاکہ اس نمائش کا مقصد بچوں کو صحت مند تفریح دینا اور اس کے ساتھ ان میں چھپے صلاحیتوں کو نکارناہے ، انہوں نے کہاکہ یہ سرگرمیاں ان کی سالانہ پروگراموں کا حصہ ہے، پروگرام کے آخرمیں بہترین سٹال لگانے والے تمام طلباء کو تعریفی اسناد دئے گئے جبکہ بہترین سٹال لگانے پر رحمت علی کو پہلا روح لامین کو دوسرا جبکہ محمد عادل کو تیسرا انعام دیاگیا۔
650 total views, no views today


