مینگورہ، خیبر بلڈ نگ ڈیکو ریٹرز یونین خیبر پختونخوا ہ کیطرف سے یکم مئی شکاگو کے محنت کش شہدا ء کی یاد میں سہراب خان چوک میں پرو گرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملاکنڈ ڈویژن سے سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی ،پرو گرام کا مہمان خصوصی انجینئر عمر فاروق جنرل سیکر ٹری PMLNضلع سوات اور عوامی ورکر پارٹی پاکستان کے چےئرمین فانوس گجر تھے ،پروگرام کا با قاعدہ آغاز حسب روایات تلاوت قران پاک سے کیا گیا ،پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے خیبر بلڈنگ ڈیکو ریٹرز یونین کے مر کزی صدر فضل حمید نے کہا کہ ان فار مل سیکٹر کے مزدوروں کیساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کیا جار ہا ہے ،بلڈ نگ لیبر مہنگا ئی سے لڑ تے لڑ تے رو ز جیتے اور روز مر تے ہیں ،مو جو دہ دور میں مزدوروں کو بیروزگاری ،غربت اور مہنگائی کا سامنا ہے 1971/72میں مزدوروں کیلئے جو پالیسی مرتب کی گئی تھی لیکن اب تک عمل درامد نہیں ہوا جو سر ا سر ظلم کی مترداف ہے اس لئے مر کزی حکومت اور صوبائی حکومت جلد از جلد لیبر قوانین میں اصلا حات کر کے ان فار مل سیکٹر مزدوروں کو بھی سو شل سیکو رٹی کارڈ اور ان کی بچوں کیلئے ورکنگ فوکس سکو لوں میں داخلہ یقینی بنائیں تاکہ بلڈنگ مزدور کے بچے بھی اچھے صحت او ر بہتر تعلیم حا صل کر سکیں تاکہ مزدوروں میں بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ،پروگرام سے انجینئر عمر فاروق نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مہنگائی نے مزدور طبقے کا جینا حرام کر دیا ہے انہو ں نے مزدوروں کو یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ ہر موڑ اور ہر وقت پر بلڈنگ مزدوروں کا ساتھ دونگا دیگر مقررین میں فانو س گجر ،ظفر خان ،انور اور سلیم حسن نے بھی خطاب کیا ۔
884 total views, no views today


