مینگورہ، مزدوروں اور محنت کشوں کا استحصال کا سلسلہ فی الغور بند کیا جائے ۔ پاکستان کے 67سالہ تاریخ میں مزدور اور متوسط طبقے کے محنت کشوں پر ظلم ہو رہا ہے ۔ ظلم بے انصافی اور نہ محرومیاں ہر فیبی پالیسیوں کے خلاف مزدوروں اور محنت کشوں اور متوسط طبقے کے عوام کو چاہئے کہ یوم مئی مزدور کے تاریخ ساز دن پر یہ عہد کریں کہ ہم متحد ہیں اور متحد رہے گے ۔ ان خیا لات کا اظہار پختو نخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی سکر ٹری اور سیدو شریف یو نین کونسل کے تحصیل کو نسلر کے نا مزد امید وار ڈاکٹر خالد محمود خالد گو جر نے سیدو شریف یونین کونسل میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف محلہ جات میں علاقے کے مقررین اور جوانوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مزدور محنت کشوں کے عالمی دن کے نسابت کے موقع پر چترال سے بو لان تک پختو نخوا وطن کے مزد وروں اور محنت کشوں کے مسائل اور مشکلات حل کرنے پر کسی بھی حکمران نے کوئی خاص توجہ نہیں دیا ہے بلکہ ہمیشہ سے یہی سر مایہ داروں ، جا گیر داروں اور کارخانہ داروں نے غریب مزدوروں کا ستحصال کیاہے اور یہی استحصال کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہیں ۔ مزدور محنت کش قومی اور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مثبت رکھتی ہیں ۔ اور ان محنت اور کوشش کی بد ولت ملکی پید اوار میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ آج غور سے دیکھا جائے ۔ تو پورے ملک میں یوم مزدور کے عالمی سطح پر چھٹی کے دن پر مزدور مزدوری کر نے پر مجبوب ہیں ۔ اور نہ ان مزدور اور محنت کشوں کے حالت زار بہتر بنانے کیلئے اصلاحات نہ کرنا سر اسر ظلم اور بے انصافی قرار دیا ہے ۔ اج کل تمام سر کاری وغیر سر کاری اور نجی اداروں کے مزدوروں کا یہی مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے کم از کم تنخواؤ ں ایک تولے سونے کے برابرکی جائے ۔ اور تمام مزدور کا ر طبقہ اس سلسلے میں متحد ہوجائیں ۔ اور مزدور کے بچوں کے لئے پورے ملک میں فری تعلیم اور مفت علاج و معالجے سہو لیات دیا جائے ۔ اور ان کے لئے سر کاری سطح پر کالونی تعمیر کیا جائے ۔ اور ان سے زیادہ ڈیوٹیاں ختم کیا جائے ۔ اور کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے حفاظتی انتظامات کیا جائے ۔ پختو نخوا میپ مزدوروں کے حقوق کیلئے جدو جہد کررہی ہیں ۔
642 total views, no views today


