مینگورہ،پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی ، کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے فائنانس سیکرٹری دنیا زیب ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں سے عوام مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں ،اور اب عوام بیدار ہوچکے ہیں ، اچھے اور برے کے تمیز کرسکتے ہیں اور پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں متحد ہے ، اور مخالفین کوبھر پور شکست دینگے ، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، کہ تحریک انصاف کی انصاف صرف غریب عوام کیلئے مختص ہے ، اور پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اوراپنے عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے ، انشاء اللہ اس بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کریگی ۔
726 total views, no views today


