مینگورہ، یونین کونسل اسلام پور کے جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے نامزد امید وار برائے تحصیل کونسلر طالعمند نے اپنے کاغذات واپس لیکر یونین کونسل اسلام پور کے آزاد امیدواربرائے تحصیل کونسلر زاہد خان کے حق میں دستبردار ہوگئے ، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل اسلام پور کے آزاد امیدوار برائے تحصیل کونسلر زاہد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ میں جے یو آئی کے تمام عہدیدارو او ر اراکین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ اتحاد کرکے اپنے نامزد امیدوار برائے تحصیل کونسلر طالعمند کے کاغذات واپس لئے ، انہوں نے کہا کہ اس اتحاد سے ہم اور بھی مضبوط ہوگئے اور انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی ، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عوام کے خادم رہا ہوں اور کامیاب ہوکر یونین کونسل اسلام پور کو ترقی کی راہ گامزن کریں گے ۔
848 total views, no views today


