مینگورہ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہاہے کہ سوات میں سڑکوں کی تعمیر سمیت بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اوردیگر مسائل کے حل کیلئے قومی اسمبلی میں آوازاٹھارہی ہوں ، خواتین یونیورسٹی سوات کی تعمیر کیلئے قومی اسمبلی میں درپیش کردہ قرار داد منظور ہوچکا ہے ، سوات کے صحافیوں اور گواہوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں بل جمع کرچکی ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری حافظ اسرار احمد ، امیدوار برائے ضلع کونسل نواں کلی شاہدرہ رحمت علی ، امیدوار تحصیل کونسل ایوب خان ، امیدوار جنرل کونسلر عبیداللہ عابداور حلیمہ بھی موجود تھی ، انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ ، کم وولٹیج ، ٹرانسفارمر وں کی اپ گریڈیشن ، اووربلنگ جیسے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم اور واپڈا حکام سے رابطے کرچکی ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہر قسم نعمتوں اور وسائل سے مالا مال ہے لیکن کرپشن تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں سب بڑا رکاوٹ ہے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ محکمہ واپڈا میں ادنے سے اعلیٰ تک تمام ملازمین کرپشن میں ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ چکدرہ تا مینگورہ روڈ کی تعمیر کیلئے 14 کروڑ روپے ریلیز ہو چکے ہیں لیکن اسکے باوجود سڑک کی تعمیر پر تعمیر اتی کام سست روی کا شکار ہے ، این ایچ اے کے حکام نے سڑک پر کام تیز کرنے اور معیاری میٹریل کے ساتھ جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کراچکے ہیں، سوات کو مثالی ضلع بنانے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں ، اورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے سوات میں اور سیز سکول کے قیام کیلئے کوشاں ہوں جبکہ ملاکنڈ ڈویژ ن میں سمندر پار پاکستانیوں کی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے مختلف علاقوں کیلئے میری منظور کردہ بجلی ٹرانسفارمر وں پر دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے راوتوں رات چوری کرکے اپنی سیاست چمکائی ، بجلی ودیگر مسائل کے حل کیلئے 13 مئی کو ایک بار پھر واپڈا حکام کے ساتھ اجلاس ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی اور سیلاب سے تباہ ہونے والے سکولوں کی بحالی کیلئے وفاق سے رابطے جاری ہیں جبکہ سوئی گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی کے لئے بھی کوششیں کر رہی ہوں، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھانا میری ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ اس سلسلے میں عوام کو مایوس نہیں کردوں گی ۔
638 total views, no views today


