کالام، سکول چوکیدار دریائے سوات کے موجوں کی نذر، بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق۔ بحرین کے علاقہ لائیکوٹ میں سکول چوکیدار پاؤں پھسلنے کے باعث دریائے سوات کے موجوں کی نذر ہوگیا۔ لاش تاحال نہ مل سکی۔ تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق سوات وادی بحرین کے علاقہ لائیکوٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول لائیکوٹ کے چوکیدار 45سالہ جنت گل صبح ناشتہ پکانے کے لئے سوختنی لکڑی لانے دریائے سوات کی طرف نکلا ۔ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریائے سوات میں جاگرا۔ جس کی لاش تاحال نہ مل سکی۔ جنت گل گھر کا واحد کفیل تھا۔ تھوڑی جائداد تھی جس کو ہائی سکول کے لئے بیچ دی تھی۔ چھوٹے چھوٹے یتیم بچے مسیحا کے منتظر ہے۔
دوسرے واقعے میں سوات کی وادی کالام بازار میں ایک بچہ تالاب میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تین سالہ مصطفی ولد ڈاکٹر محمد نبی تالاب میں ڈوب گیا۔ دیر تک کسی کو خبر نہ ملی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
327 total views, no views today


