بریکوٹ، بریکوٹ بازار میں بریکوٹ بازار کے صدر اور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔احتجاجی مظاہر ے میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر مختلف نعرے منشیات فروشی بندکی جائے ،چوری بندکی جائے اور تاجر برادری سے مختلف بہانوں سے بھتہ لینا بند کی جائے درج تھے۔بریکوٹ بازار میں یہ مظاہرے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہمارے جائز مطالبات پر عمل درآمد نہ ہواور منشیات فروشوں ،دکانوں سے چوریاں کرنے والوں کو گرفتار نہ کیا جائے ۔مظاہرے میں مظاہرین نے منشیات فروشوں کو ضلع بدر کیا جائے،چوروں کی گرفتار ی کے نعرے لگائے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی وطن پارٹی سینئر وائس چیرمین پی کے 81فضل ودود باچہ،پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ سابق صدر انجینئر شرافت علی ،بخت علی ،تیمور خان ،بخت بلند ،حسین شاہ کے علاوہ دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ بازار میں امن امان کا جنازہ نکل گیا ہے ہر طرف چوری چکاری کے واقعات رونماء ہو نا معمول ہے ۔کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔نوجوان نسل بری طرح منشیات کے لعنت میں مبتلا ہیں اور نشی نواجوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے ۔انہوں نے بریکوٹ بازار کے صدر اور پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ پولیس چو156ی انچارج اور بریکوٹ بازار کا صدر خاندان سمیت منشیات فروشی اور مختلف جرائم میں ملوث ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ بازار سے مکمل طور پر ان پیشہ ور اور جرائم پیشہ افراد کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے اور تحصیل پولیس کا بھی قبلہ درست کیا جائے ۔
712 total views, no views today


