مینگورہ، تحصیل کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی سورے کے رہائشی خان بہادرنے کہاہے کہ چارماہ قبل ان کی تیرہ سالہ بھتیجی ثمینہ چشمہ سے پانی لانے گئی تھی کہ اس اثناء ملزم نصیب زادہ اوران کے مسلح ساتھیوں نے اسے اغواء کیا اوربعدمیں ہمیں خود کال کی کہ بچی وہ ساتھ لے گیا جس پر ہم نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی،سوات پریس کلب میں اپنے بھائی اورمغویہ کے والد خونہ گل اوردیگراہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری رپورٹ پر پولیس نے بچی کو برآمد کیا جبکہ ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا تاہم بچی کو دارالامان بھیجا گیا جبکہ گرفتار ملزم بھی رہا ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ عرصہ گرزجانے کے باوجود بھی بچی کی والدین کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی جاتی اس سلسلے میں ہم نے درخواستیں اوراپیلیں کیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی،انہوں نے کہاکہ مخالف فریق نے بچی کو ڈرایا دھمکایا ہے جبکہ مخالف فریق اس کی شادی باؤن سالہ شخص جس کے آٹھ بچے بھی ہیں کیساتھ کراناچاہتے ہیں،انہوں نے مرکزی اورصوبائی حکومت سے اپیل کی کہ بچی کووالدین کے حوالے کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
794 total views, no views today


