مینگورہ ، جماعت اسلامی ضلع سوات نے 26مئی کو گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جلسہ اسلامی انقلاب کے انعقاد کا اعلان کردیا ، جلسہ اسلامی انقلاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب کرینگے ،جماعت اسلامی سوات میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی سوات کے ضلعی شوریٰ کے اجلاس جو امیر ضلع ڈاکٹر فضل سبحان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 26مئی 4بجے عصر گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا ، جلسہ سے امیر جماعت سراج الحق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرینگے جلسہ میں ضلع بھر سے ہزاروں کے تعداد میں عوام شریک ہونگے ،
716 total views, no views today
Comments


